تحریک انصاف کے کارکنوں کادھاندلی کیخلاف لبرٹی گول چکرمیں دھرنا

تحریک انصاف کے کارکنوں کادھاندلی کیخلاف لبرٹی گول چکرمیں دھرنا


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی ہدائت پر سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کی جانب سے الیکشن کو دھاندلی زدہ الیکشن قرار دینے کے انکشاف کے بعد لبرٹی گول چکر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ایک پر امن احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں تحریک انصاف کے لاہور کے مختلف قومی و صوبائی حلقوں سے انصاف یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کے کارکنان سمیت مختلف ونگز میں شامل کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور گو نواز گو جعلی الیکشن کو ہم نہیں مانتے کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور ایک بڑی سکرین کے زریعے اسلام آباد میں چیرمین عمران خان کی تقریر کو براہ راست دھرنے کے شرکاء کو بھی دکھایا گیا جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں پارٹی کے پرچم پارٹی رنگ جیسے لباس اور اپنے چہروں پر پارٹی کے پرچم بھی بنوا رکھے تھے ۔اس احتجاجی مظاہرے میں حامد زمان ‘شیخ امتیاز ‘ یاسر گیلانی‘ طارق ثناء باجوہ‘ ملک عثمان حمزہ اعوان‘ فاروق خان ‘ نعیم الحق‘ عظمی کاردار ‘ یوتھ ونگ سوشل میڈیا پنجاب کی انچارج مہرین علی ‘ مناحل‘ علیحہ‘ فاطمہ رضوان‘معیز ارسلان نعیم سمیت دیگر نے شرکت کی ۔مظاہرین نے کہا کہ چیرمین عمران خان کی ہدائت پر ہم نے لبرٹی میں پر امن دھرنے کا اہتمام کیا ہے جو ہمارے چیرمین کے مطالبات پورے ہونے تک روزانہ شام چھ بجے سے شروع ہوا کرے گا ملک میں دھاندلی والے الیکشن کروائے گئے تھے اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی تھی ہم اس دھاندلی والے الیکشن کو نہیں مانتے اور اپنے مطالبات کی منظوری تک اپنے پر امن دھرنے کو ہر حال میں جاری رکھیں گے اور عمران خان جو بھی حکم دیں گے اس پر عمل کیا جائے گا ۔

دھرنا

مزید : صفحہ آخر