انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ہمارا بھی مطالبہ ہے،قمرزمان کائرہ

انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ہمارا بھی مطالبہ ہے،قمرزمان کائرہ


کراچی(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات ہمارا بھی مطالبہ ہے،انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی بھی اشد ضرورت ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے جو عمران خان اور طاہر القادری سے ملاقات کرکے مسائل کا حل نکالے گی۔کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے،احتجاج کے حق پر کوئی قدغن نہیں لگنی چاہئے،انہوں نے کہا کہ فوج ہمارے کل کیلئے قربانیاں دے رہی ہے اور متاثرین ہمارے مستقبل کیلئے آج اپنے گھروں سے باہر ہیں،قوم فوج اور متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید : صفحہ آخر