سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ فوری درج کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ فوری درج کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سمیت 21شخصیات کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ سیشن عدالت کے فیصلے کی روشنی میں فوری درج کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گی۔تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن عدالت نے 16 اگست کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے مگر ابھی تک ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے مقدمہ درج نہیں کیا۔علاوہ ازیں مقدمہ میں تاخیر پر ایس ایچ او فیصل ٹاؤن کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔
درخواست

مزید :

صفحہ آخر -