2013کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست
لاہور(نامہ نگار خصوصی)سال 2013کے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے درخواست شبیر بخاری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک نیوز چینل کے پروگرام میں الیکشن کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا انکشاف کیا جس سے پورے انتخابات ہی مشکوک ہو گئے ہیں۔ لہذا عدالت الیکشن کمیشن کو حکم دے کہ نئے انتخابات کروائے جائیں۔
نئے الیکشن