لاہور چیمبرکے زیر اہتمام بائیوانرجی کے موضوع پر 26اور27اگست کو انٹرنیشنل کانفرنس ہوگی

لاہور چیمبرکے زیر اہتمام بائیوانرجی کے موضوع پر 26اور27اگست کو انٹرنیشنل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، پاکستان کونسل فار سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) اور امید فاؤنڈیشن کے اشتراک سے بائیوانرجی کے موضوع پر 26اور27اگست کو انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کررہا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خصوصی تعاون کیا ہے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین بائیوانرجی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ویسٹ واٹر سے سی این جی کی تیاری کے عمل پر روشنی ڈالنا اور سائنسدانوں اور محققین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ وہ بائیو فیول اور بائیو انرجی کے شعبوں میں تجربات کا تبادلہ کریں جس سے صنعت و تجارت اور عوام سب کو فائدہ ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -