جاوید ہاشمی کی طبیعت خراب ، پمز ہسپتال منتقل

جاوید ہاشمی کی طبیعت خراب ، پمز ہسپتال منتقل

 اسلام آباد(اے این این) تحریک انصاف کے صدر اور سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق جاوید ہاشمی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی اور انہیں دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے سرکاری ہسپتال پمز منتقل کردیاگیا ہے ۔ ڈاکٹرز نے ابتدائی معائنہ کرنے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرلیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق چونکہ جاوید ہاشمی کو دل کا عارضہ ہے اور وہ مسلسل سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے باعث انہیں انفیکشن اور بخار ہوگیا ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق جاوید ہاشمی کو گلے کا انفیکشن اور کھانسی بھی ہورہی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ڈاکٹرز نے جاوید ہاشمی کو زیادہ چلنے پھرنے سے منع کرتے ہوئے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو علاج کےلئے بیرون ملک منتقل کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔

مزید : صفحہ اول