نواز شریف اورعمران خان مل بیٹھ کر معاملات طے کریں ،پیر اعجاز ہاشمی

نواز شریف اورعمران خان مل بیٹھ کر معاملات طے کریں ،پیر اعجاز ہاشمی

لاہور(سٹاف رپورٹر) نواز شریف ،عمران خان، طاہر القادری مل بیٹھ کر اپنے معاملات طے کریں ملکی سلامتی، معیشت اور امن وامان کو تہہ وبالا نہ کریں ۔ ملک پہلے بھی اندرونی و بیرونی مسائل کا شکار تھا جسے سیاستدانوں کی ضد اور اناء نے مزید مشکلات سے دو چار کردیا ہے اسلام دشمن طاقتیں ،عراق،لیبا،مصر ،شام اور فلسطین میں تباہی مچانے کے بعد پاکستان میں اپنا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں ۔مادر پدر آزاد معاشر کے علمبردار وطن کی اسلامی اساس کو خطرات سے دو چار کرنے پرتلے ہوئے ہیں موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو بدترین حالات سے دو چار کررکھا ہے ان کے غیر آئینی اور غیر جمہوری رویوں کی وجہ سے صرف ایک سال کی مدت میں حکومت کی کشتی ہچکولے لے رہی ہے ایسے میں جمعیت علماء پاکستان جو تحریک پاکستان کی اصل وارث ہے اپنا کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے جے یو پی پنجاب کی صوبائی عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت علامہ قاری زوار بہادر نے کی اجلاس میں مرکزی نائب صدر انجینئر چودھری محمدیعقوب،پروفیسر جاوید اعوان ،ڈاکٹر جاوید اختر ، صاحبزادہ حسنین فاروق ،علامہ نور احمد سعیدی،رشید احمد رضوی،ایم اے مہر ،ملک بشیر احمد نظامی ،حافظ نصیر احمد نورانی ،رانا رحمت علی اور دیگر ارکان عاملہ نے شرکت کی ۔

پیر اعجاز ہاشمی

مزید : صفحہ آخر