لاہور ہائیکورٹ ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئے تشکیل کردہ جوڈیشل کمیشن کا نوٹیفکیشن طلب

لاہور ہائیکورٹ ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئے تشکیل کردہ جوڈیشل کمیشن کا نوٹیفکیشن ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالتی کمیشن کی تشکیل کے متعلق نوٹیفیکیشن طلب کر لیاہے۔دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ جوڈیشل انکوائریوں کی رپورٹ دبانے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے ۔مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اطلاعات تک رسائی ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے۔ عدالت حکم دے کہ رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے ۔ پنجاب حکومت کے وکیل خواجہ حارث احمد موقف اختیار کیا کہ اب رپورٹ ہوم سیکرٹری کے پاس ہے ۔درخواست گزار کو چاہیے کہ اطلاعات تک فراہمی کے قانون کے تحت اس کے حصول کے لیے ہوم سیکرٹری سے رجوع کریں۔ فاضل جج نے حکومت کے وکیل سے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری کے لئے عدالتی کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا جائے جس پر خواجہ حارث احمد نے کہا کہ عدالت درخواست کی استدعا سے باہر نہیں جاسکتی ۔یہ نوٹیفکیشن کی طلبی کا کیس نہیں ہے جس پر فاضل جج نے دوبارہ کہا کہ عدالت ٹربیونل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن دیکھنا چاہی ہے ۔

نوٹیفکیشن طلب

مزید : صفحہ آخر