آزادکمیشن بنادیااب ریڈزون پر قبضہ ختم ہوناچاہئے ،احسن اقبال
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہاکہ سپریم کورٹ کاآزادکمیشن بنادیاگیاہے ،اب ریڈزون پرقبضہ ختم ہوناچاہئے ،شاہراہ دستورکوسپریم کورٹ کے حکم کے مطابق خالی کرناچاہئے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق شاہراہ دستورپرقبضہ اب ختم ہوناچاہئے ،عمران خان کی خواہش پرسپریم کورٹ کاآزادکمیشن بنادیاگیاہے اب کوئی شک وشبہ نہیں ہوناچاہئے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کاانتظارکرناچاہئے ،اگرکوئی دھاندلی ہوئی ہوگی توسب دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائیگا۔دونوں قائدین کی ضدہمیں سمجھ نہیں آتی ۔انہوںنے کہاکہ حکومت پہلے دن سے چاہتی ہے کہ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہوناچاہئے ،عمران خان اورطاہرالقادری کوچاہئے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق شاہراہ دستورخالی کرنی چاہئے تاکہ تصادم سے بچاجاسکے ۔آزادکمیشن اوردیگرتحقیقات کیلئے کمیشن کووقت دیناضروری ہے ۔