صوبائی دارالحکومت،تین روزہ پولیو مہم کا آغاز،15 لاکھ سے زائد کا ٹارگٹ

صوبائی دارالحکومت،تین روزہ پولیو مہم کا آغاز،15 لاکھ سے زائد کا ٹارگٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے با بو صابو کے علا قہ میں خانہ بدوشوں کے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا کر شہر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں تقریباً15لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے اورتین روزہ پو لیو مہم میں1200 ٹیمیں قطرے پلانے کے عمل میں حصّہ لے رہی ہیں جو 15لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے اختتام پر2روزہ کیچ اپ ڈے منا یا جائے گاجس کے تحت ایسے بچے جو کسی وجہ سے پو لیو کے قطرے نہیں پی سکے ان کو کیچ اپ ڈے کے دوران پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈی سی او لا ہور نے والدین سے بھی تعاون کی اپیل کی کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کے بچوں کو اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔
پولیو مہم آغاز

مزید :

صفحہ آخر -