زرداری کا عمران خان،شیخ رشید اورسراج الحقسے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

زرداری کا عمران خان،شیخ رشید اورسراج الحقسے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال ...


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفون پر بات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو بھی ٹیلی فون کرکے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔پیر کے روز پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو فون کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر ان سے تبادلہ خیال کیا،سابق صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں جمہوریت کی حمایت جاری رکھی جائے گی اور جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا،اس موقع پر اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا

مزید : صفحہ اول