پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا چوتھا اجلاس آج ہوگا

پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا چوتھا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا چوتھا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں آج منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں کمیٹی نگران حکومت کے اختیارات اور الیکشن کمیشن کی تشکیل نوسمیت کئی اہم ایشوز کا جائزہ لے گی ۔کمیٹی میں تین ارکان نے کمیٹی کے تین منعقدہ اجلاس میں شرکت نہیں کی جبکہ اب تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے دے چکے ہیں ۔کمیٹی انتخابی اصلاحات میں پیش رفت کے لئے ماضی میں بننے والے ورکنگ پیپرز کا جائزہ لے گی ۔کمیٹی کی طرف سے پارلیمنٹ سے باہر کی سیاسی جماعتوں کے علاوہ این جی اوز اور عام شہریوں سے بھی انتخابی نظام کو بہتر بنانے کے لئے یکم ستمبر تک تجاویز طلب کی ہیں
انتخابی اصلاحات کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -