سانحہ ماڈل ٹاﺅن، انکوائری میں شہباز شریف کوذمہ دارنہےں ٹھہرایا گیا

سانحہ ماڈل ٹاﺅن، انکوائری میں شہباز شریف کوذمہ دارنہےں ٹھہرایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(زاہد علی خان) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی انکوائری کرنے والے جوائنٹ انوےسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ پر کسی کا اختلافی نوٹ موجود نہیں اور نہ ہی رپورٹ میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ سانحہ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ۔ رپورٹ میں اختلافی نوٹ کی بجائے ایک اضافی نوٹ موجود ہے جس میں پولیس کے طریقہ تفتیش کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جو ابتدائی رپورٹ دی گئی ہے اس میں اندراج مقدمہ اور پولیس کی موجودہ تفتیش کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم کسی اعلیٰ پولیس افسر پر یہ ذمہ داری عائد نہیں کی گئی۔ تاہم اضافی نوٹ میں کچھ آبزرویشن پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے غور کیا گیا اور بالآخر پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے فیصلہ دے دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ اور رانا ثناءاللہ سمیت 21اعلیٰ شخصیات ملوث ہیں۔ تاہم پولیس کی تفتیش اور بعدازاں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے بھی اپنی تفتیشی رپورٹ بھجوا دی ہے۔ مگر ابھی تک تفتیش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ اول -