ریلویز کسٹم کاجعفر ایکسپریس پر چھاپہ ،لاکھوں کا سمگل شدہ سامان پکڑ لیا

ریلویز کسٹم کاجعفر ایکسپریس پر چھاپہ ،لاکھوں کا سمگل شدہ سامان پکڑ لیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)کسٹم اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے ریلوے سٹیشن پر چھاپہ مار کر جعفر ایکسپریس کے ذریعے کوئٹہ سے لاہور لایا جانے والا لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان قبضہ میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر محمد خالد بٹ اور عرفان ممتاز مہوٹہ پر مشتمل کسٹم اینٹی سمگلنگ ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن سے لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان بحق سرکار ضبط کرلیاہے۔تحویل میں لئے گئے سامان میں موبائل اسیسریز،موبل آئل،بھارتی ساختہ تمباکو اور گاڑیوں کے ٹائرز شامل ہیں۔کسٹم اینٹی سمگلنگ ٹیم کے مطابق اسمگل شدہ سامان کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس کے ذریعے لاہور لایا گیا اور شہر کی مختلف مارکیٹس میں سپلائی کیا جانا تھا۔دوسری طرف کسٹم اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے مصری شاہ کے علاقہ سے لاکھوں روپے مالیت کا جنریٹر قبضہ میں لے کر بحق سرکار ضبط کرلیاہے۔

سمگل شدہ سامان

مزید : صفحہ آخر