آپ کے عہد ساز فیصلوں کو سلام پیش کرتے ہیں،عمران خان کا افتخار چودھری کے نوٹس کا جواب
اسلام آباد(اے این این)تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخارچودھری کے ہتک عزت نوٹس کا جواب دے دیا۔چھ صفحات پرمشتمل جواب میں کہا گیاکہ پوری قوم آپ کی جرات اور آمرکے سامنے ڈٹ جانے کی معترف ہے اور فوجی آمرکے سامنے ڈٹ جانے پرسلام پیش کرتی ہے۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ کے عہدساز فیصلوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ممکن ہے کہ ریٹرننگ افسران سے آپ کا خطاب منصفانہ الیکشن کیلئے ہو۔ عمران خان کے جواب میں کہا گیا ہے کہ آپ کا 31 جولائی 2009 کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے افتخار محمد چودھری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔ عمران خان نے جواب میں کہا ہے کہ مجھ سے الفاظ کے چناو میں غلطی ہوئی، امید ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری درگزر کردیں گے۔