بجلی کی ڈیمانڈ میں پھر اضافہ،شارٹ فال چھ ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا

بجلی کی ڈیمانڈ میں پھر اضافہ،شارٹ فال چھ ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا

لاہور(کامرس رپورٹر) ملک میں ہفتہ وار تعطیل کے بعد گزشتہ روز بجلی کی ڈیمانڈ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا جس کے باعث شارٹ فال بڑھ کر ساڑھے چھ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ۔ شارٹ فال میں اضافہ کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں بارہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں سولہ گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ رات کو لوڈ بڑھنے پر لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز نے بھی اپنا سسٹم بچانے کے لئے درجنوں فیڈرز بند کر دیئے ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 18740 میگا واٹ جبکہ پیداوار 12300 میگا واٹ رہی طلب ورسد میں 6440 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

شارٹ فال

مزید : صفحہ آخر