الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

 اسلام آباد(اے این این) الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس (آج)منگل کوہوگاجس میں الیکشن کمیشن خودپر لگنے والے دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لے گا ۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی اجلاس کی زیر صدارت کریں گے جبکہ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد سمیت چاروں صوبوں کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات 2013 میں الیکشن کمیشن پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اضافہ بیلٹ پیپرز چھپوا کر مسلم لیگ (ن)کو دئیے۔

مزید : صفحہ اول