فیصل آباد میں عازمین حج کو ویکسینیشن اور پولیو کے قطرے آج پلا ئے جائینگے

فیصل آباد میں عازمین حج کو ویکسینیشن اور پولیو کے قطرے آج پلا ئے جائینگے


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)فیصل آباد میں عازمین حج کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا کام آج (منگل 26اگست) سے شروع کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر انہیں گردن توڑ بخار اور انفلوئنزا سے بچاؤ کے ٹیکے (ویکسین ) لگائے جائیں گے اور پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے فیصلے کے تحت گورنمنٹ سکیم کی طرح پرائیوٹ سکیم کے حاجیوں کو بھی حفاظتی ٹیکے حاجی کیمپ میں ہی لگائے جائیں گے ۔پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے حاجیوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے حج گروپ آرگنائرزکو متعلقہ حج ڈائریکٹوریٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے تمام حج ڈائریکٹوریٹس میں ویکسی نیشن سنٹر قائم کردئیے گئے ہیں جہاں آخری حج پرواز کی روانگی تک حاجیوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔حاجیوں کو پولیو کے قطرے پینے اور گردن توڑ بخار کا ٹیکہ لگوانے کا ثبوت سعودی عرب میں داخلے کے وقت ائرپورٹ پر پیش کرنا ہوگا ۔سعودی عرب پہنچنے پر انہیں سعودی وزارت صحت کی طرف سے بھی ائر پورٹ پر ہی پولیو کے قطرے دوبارہ پلائے جائیں گے ۔تمام عازمین حج بالخصوص امراض قلب ‘ گردہ کی تکلیف ‘ سانس کی بیماری میں مبتلا افراد ‘ شوگر کے مریضوں اور موٹاپے کا شکار افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انفلوئنزا کا حفاظتی ٹیکہ ضرور

لگوائیں تاکہ دوران حج پریشانی سے بچ سکیں ۔

مزید : صفحہ آخر