جڑواں شہروں کی انتظامیہ تیار ہے،سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا،چودھری نثار

جڑواں شہروں کی انتظامیہ تیار ہے،سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                      اسلام آباد(آن لائن)وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اورعدالتِ عظمیٰ کے فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے گا، مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے،ا±مید ہے معاملات پرامن طریقے سے حل ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے زیرِصدارت راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شاہراہ دستور کو خالی کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم کا جائزہ لیا گیا۔دھرنے کے شرکاءکو ریڈ زون سے ممکنہ واپسی اور متبادل جگہ دینے پر غور کیا گیا۔ وزیر داخلہ کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور سیریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے۔ انہوں نے احکامات دیئے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ ا±مید ہے کہ معاملات پرامن طریقے سے حل ہو جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے مزید لیڈیز پولیس اہلکار بھرتی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی عملداری پولیس فورس کے ذریعے ہی ممکن ہے۔دریں اثناءوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کاریڈزون کادورہ ،وزیرداخلہ نے پارلیمنٹ ہاو¿س ،پاک سیکرٹریٹ ،وزیراعظم ہاو¿س،سپریم کورٹ آف پاکستان سمیت حساس اوراہم عمارتوں کی سیکورٹی کومزیدسخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جبکہ آج منگل کوپرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے موقع پروفاقی شرعی عدالت کی سیکورٹی کوبھی مزیدمو¿ثربنانے کی ہدایت کی ہے۔پیرکی شب چوہدری نثارعلی خان نے ریڈزون کادورہ کیاجہاں قائمقام آئی جی اسلام آبادخالدخٹک اورایس ایس پیز آپریشن وسیکورٹی ڈویژن نے اس موقع پروزیرداخلہ کوریڈزون کی موجودہ سیکورٹی صورتحال اورانتظامات بارے بریفنگ دی ۔وزیرداخلہ نے اپنے دورے کے دوران پارلیمنٹ ہاو¿س ،پاک سیکرٹریٹ ،شاہراہ دستور،وفاقی شرعی عدالت ،فارن آفس،ڈپلومیٹک انکلیواورسپریم کورٹ کی سیکورٹی کابھی تفصیلی جائزہ لیااورمذکورہ مقامات سمیت ریڈزون میں واقع تمام حساس واہم بلڈنگزکی سیکورٹی مزیدبہتربنانے کی ہدایت جاری کی ہے

مزید :

صفحہ اول -