مسلم لیگ ن کا عوامی طاقت کا عملی مظاہر ہ ”مارچیوں“ کوواضح پیغام
لاہور(جاوید اقبال،حنیف خان)پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی عوامی طاقت کا عملی مظاہر ے شروع کردیئے ہیں ان ریلیوں کے مقررین کے خطابات سے ایسے لگتا ہے جیسے پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں کامیاب ریلیاں اور جلسے کرکے ”مارچیوں“ کو پیغام دے دیا ہے کہ آزادی اور انقلاب مارچ کرنے والوں کے مقابلے میں ن لیگ بھی گلی گلی ،کوچہ کوچہ شہر شہر پہیہ جام کرنے کی پوری رکھتی ہے گزشتہ دو دنوں سے شہر شہر ہونے والی ن لیگ کا استحکام پاکستان ریلیوں اور جلسوں نے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا ہے ریلیوں میں نوجوانوں کی بھی اکثریت نظر آئی ۔سٹیج پر ملی نغموں سے جنون پید کرنے کی ن لیگ نے نئی روایت قائم کی ہے۔ریلیوں کا مقصد ان حلقوں اور مارچیوں کوپیغام دینا ہے کہ اگر وزیر اعظم سے زبردستی اسعفی حاصل کیا گیا تو ن لیگ سڑکوں پر آنے کی بھرپور تیاری رکھتی ہے ۔گزشتہ دودنوں میں ہونے والی ن لیگ کی ریلیوں میں لاہور میں ہونے والی ریلی کا میاب ترین ریلی تھی جس میں ہزاروں لوگ شریک تھے اس ریلی میں وزیر اعلی کے فرزند اور وزیر اعظم کے شاگرد او ل حمزہ شہباز شریف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وزیر اعظم استعفی نہیں دیں گے اگر زبردستی استعفی لینے کی کوشش کی گئی توقوم ایسا نہیں ہونے دے گی پھر مقابلہ سڑکوں پر ہوگا ۔ریلی کے شرکاءکا جنون دیدنی تھا ،قرطبہ چوک سے چیئرنگ کراس تک کے راستوں کو مسلم لیگ ن کے جھنڈوں ،نواز شریف اور شہباز شریف کی قد آور تصاویر کے ہولڈنگ بورڈز سجایا گیا تھا ۔جگہ جگہ نواز شریف قدم نوازشریف قدم بڑھاﺅ ہم تمھارے ساتھ ہیں کہ بینرز لگائے گئے تھے ۔وزیر اعظم استعفی نہیں دیں گے ،پنڈال میں شیروں کے ماڈل لہرائے جاتے رہے ،فضا بار بار مسلم لیگ ن کے ترانوں سے گونجتی رہی ۔آخر میں حمزہ شہباز نے اعلان کیا کہ اگر 4سال بھی عمران خان کنٹینر رہیں تو نواز شریف استعفی نہیں دیں گے اور ریلی کے شرکاءسے خطاب کے دوران حمزہ شہباز نے یہ دھمکی دے دی کہ وہ بھی اسلام آباد آسکتے ہیں۔