پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس تمام فیصلوں کا اختیار آصف زرداری کو دیدیا گیا

پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس تمام فیصلوں کا اختیار آصف ...

                                  کراچی (آئی این پی)پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیر کو بلاول ہاﺅس میں منعقد ہوا ، سابق آصف زرداری نے وزیراعظم نواز شریف اور طاہر القادری سے ہونے والے رابطوں سے آگاہ کیا،اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ جمہوریت کو کسی صورت پٹڑی سے نہیں اترنے دیں گے، اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال ، پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دھرنوں سے پیدا حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹوی کمیٹی کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں، موجودہ مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مفاہمت کی سیاست سے جمہوریت پروان چڑھی ہے، موجودہ صورتحال کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے سڑکوں کے بجائے پارلمینٹ میں ہونے چاہئیں، اپوزیشن میں ہونے کے باوجود حکومت گرانے کی پالیسی نہیں کریں گے۔اجلاس میں اتفاق رائے سے تمام فیصلوں کا اختیار پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو دے دیا گیا ۔

مزید : صفحہ اول