غزہ پراسرائیلی حملوں میں مزید 6فلسطینی شہید تعداد 2110ہو گئی

غزہ پراسرائیلی حملوں میں مزید 6فلسطینی شہید تعداد 2110ہو گئی

                                 غزہ(اے این این) غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید چھ فلسطینی شہید ہوگئے، شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد اکیس سو دس ہوگئی۔غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری۔فلسطین کے شہری مسلسل اسرائیلی بمباری کی زد میں۔تازہ حملوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شہید ہوگئے،دوسرے حملے میں کار کو نشانہ بنایا گیا،جس سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا،اسرائیلی حملوں میں شہادتیں اکیس سو سے تجاوز کرچکی ہیں۔جن میں پانچ سو سڑسٹھ بچے اور دو سو اڑسٹھ خواتین بھی شامل ہیں۔اسرائیلی حملوں میں زخمی افراد کی تعداد بھی دس ہزار سات سو سے ذائد ہوچکی ہے۔دوسری طرف حماس کا کہنا ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا ،وہ جنگ بندی قبول نہیں کریں گے۔

مزید : صفحہ اول