بجلی کا بل ادا نہ کرنیوالوں کے کنکشن کاٹ دئیے جائینگے قانون کے مطابق کاروائی ہو گی عابد شیر علی

بجلی کا بل ادا نہ کرنیوالوں کے کنکشن کاٹ دئیے جائینگے قانون کے مطابق کاروائی ...

                            فیصل آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ بجلی کا بل ادا نہ کرنے والوں کے کنکشن کاٹ دئیے جائیگے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی قوم نے عمران خان کی سول نافرنی کی کال کو مسترد کر دیا ہے ، ہمارے پانچ سال کے دور حکومت میں عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اورمیاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک اندھیروں سے نکل کر روشنیوں کی طرف آئے گا‘ یہ بات انہوں نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب اور خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قوم نے عمران خان کی سول نافرمانی کی کال کو مسترد کرکے ثابت کیاہے قوم ملک میں صرف جمہوریتک ساتھ ہے، درحقیقت یہ فسادی مارچ ہے جس کے مقاصد، مطالبات، لائحہ عمل اور اعلانات سمجھ سے بالاتر ہیں۔ریاست کو مفلوج کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ عوام کو پانی‘ بجلی ‘ تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانا ہمارا فرض ہے اور ہم یہ فرض بخوبی انجام دیں گے۔چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ جب بھی ہمارا ملک ترقی کی منازل طے کرنا شروع کرتا ہے تو بعض قوتیں اسے کمزور کرنے کے درپے ہو جاتی ہیں کیونکہ بیرونی قوتیں پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتیں یہی وجہ ہے کہ عمران خان اور مولانا طاہر القادری بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملک کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں ا ور خوامخواہ ملک میں افراتفری کی فضاءقائم کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔ انہوں نے دونوں حضرات کو مشورہ دیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں ‘ ہم ان کے جائز مطالبات ماننے کیلئے تیار ہیں مگر ہم آئین سے متصادم کوئی مطالبہ نہیں مانیں گے‘ چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ بانی پاکستان نے جمہوریت کے لئے ملک حاصل کیاتھا۔اس لئے یہاںجمہوریت ہی رہے گی کسی کی سازش کامیاب نہیںہوگی اورنہ آمریت کے حامی ٹولے کوبرداشت نہیںکیا جاسکتا۔اس موقع پر مبارک علی بٹ اور ارشد وسیم اچھی شاہ نے وزیرمملکت چوہدری عابد شیرعلی اور ایم پی اے میاں طاہر جمیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرسید ٹاﺅن میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر تھا جس کی وجہ سے گھروں میں بیٹھی ہماری مائیں‘ بہنیں اور بیٹیاں مصیبت میں تھیں بعض اوقات لوگ ناشتہ کئے بغیر ہی کام کیلئے نکل جاتے تھے آج سے ہمارا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے جس کیلئے ہم چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہرجمیل کے شکرگزار ہیں۔

عابد شیرعلی

 

مزید : صفحہ آخر