افضل خان کے دھاندلی سے متعلق الزامات جھوٹ ہیں چیف جسٹس نوٹس لیں ریاض کیانی
لاہور(آن لائن)رکن الیکشن کمیشن جسٹس(ر) ریاض کیانی نے سابق ایڈیشنل سیکرٹری ا لیکشن کمیشن افضل خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں ۔طے شدہ منصوبے کے تحت الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کو بد نام کیا جارہا ہے جس کے پیچھے گہری سازش ہے ۔انٹرویو پری پلان اور فکسڈ میچ ہے۔افضل خان مدت ملازمت میں توسیع اور گریڈ22 میں ترقی نہ کرنے پر دشمنی پر اتر آئے ۔اتفاق فاﺅنڈری میں شریف برادران کا کبھی وکیل نہیں رہا۔افضل خان بتائیں 14 ماہ بعد یہ سب کیوں نظر آیا؟ لا ہو ر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افضل خان 17 مئی2013 کو ریٹائر ہو رہے تھے جس پر انہوں نے گریڈ22 اور اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے ہمیں درخواست بھیجی جس پر ہم نے ان کی درخواست مسترد کر دی ۔ترقی اور مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے پر وہ دشمنی پر اُتر آئے ۔میرا دامن صاف ہے ۔ممبر الیکشن کمیشن بن کر بڑی غلطی کی ۔میری بطور الیکشن کمیشن ممبر تقرری آئینی طریقے سے ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افضل خان تحریک انصاف کے وفادار رکن ہیں۔الیکشن کمیشن کے اجلاس کے دوران افضل خان اجلاس کی خبریں لیک کرتا تھا ۔الیکشن کمیشن میں کئی افضل خان ہیں مجھے حیرانگی ہے افضل خان کو14 ماہ بعد دھاندلی کا خیال کیوں آیا ۔کیا وہ پہلے سو رہے تھے ۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم پر الزام لگائے جو شرمناک ہیں ۔ان کا نجی ٹی وی کو دیا جانے والا انٹرویو پری پلان اور فکسڈ میچ ہے وہ طے شدہ منصوبے کے تحت الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کو بدنام کررہے ہیں ۔چیف جسٹس کو اس معاملے پر از خود نوٹس لینا چاہیے ان کے تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ اور گہری سازش ہے۔الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔استعفے نہیں دیں گے جبتک الیکشن کمیشن کو اختیارات نہیں دیئے جاتے ۔دھاندلی ختم نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دو طریقوں سے ہٹایا جا سکتا ہے یا آرٹیکل209 کے تحت آئین میں ترمیم کر کے ہٹایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بول رہے ہیں کہ اتفاق فاﺅنڈری میں شریف برادران کا وکیل رہا ہوں ۔عمران کو میرے خلاف بھڑکایا جارہا ہے ۔پنجاب میں ن لیگ کی کامیابی کی وجہ سے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن مجھے فخر ہے کہ میں پنجاب سے تعلق رکھتا ہوں ۔مرکز میں وہی حکومت بناتاہ ے جو پنجاب سے کامیابی حاصل کرتا ہے
ریاض کیانی