برسلز میں لاکھوں بگونیا پھولوں سے تیار کردہ قالین نمائش کیلئے پیش

برسلز میں لاکھوں بگونیا پھولوں سے تیار کردہ قالین نمائش کیلئے پیش

برسلز(خصوصی رپورٹ).یلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں 1975ء سے چلی آرہی منفرد روایت کے تحت19ویں بار لاکھوں بگونیا پھولوں سے تیار کردہ قالین نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔برسلز کے گرینڈ پلیس اسکوائر پر عام عوام کیلئے کھولا گیا پھولوں کا یہ منفرد شاہکار7لاکھ50ہزار خاص اقسام والے بگونیا پھولوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔1ہزار800اسکوائر میٹرز رقبے پر پھیلا رنگ برنگے پھولوں کا یہ قالین246فٹ لمبا اور81فٹ چوڑا ہے جسے تیار کرنے میں120کاشتکاروں/باغبانوں کو چھ گھنٹے کا وقت لگا۔واضح رہے کہ برسلز میںکسانوں نے عوام کو روایتی پھول بگونیا کی جانب راغب کرنے کیلئے اس منفرد روایت کا آغاز1975ءمیں کیا جسکے بعد ہر دوسرے سال لاکھوں بگونیا پھولوں کی مدد سے یہ قالین تیار کیا جاتا ہے جسے تین روز تک عام عوام کیلئے نمائش پر پیش کیا جاتا ہے۔

 

مزید : صفحہ آخر