رقص کرنے والا ننھا کھلونا

رقص کرنے والا ننھا کھلونا

نیویارک(خصوصی رپورٹ).موسیقی انسانوں کو تو جھومنے پر مجبور کر ہی دیتی ہے لیکن یہ کیا،یہاں توایک منچلے نے ایسا کھلونا بنا دیا ہے جو شاندار انداز میں ناچتا ہوا نظر آرہا ہے۔پھولوں کی ڈنڈیوں اور لکڑی سے بنا یہ کیوٹ کھلونا گارڈین آف دی گیلکسی کے معروف کردار گروٹ سے مشابہت رکھتا ہے جو چابی گھمانے پر ایسے لہکنا اور جھومنا شروع کردیا ہے کہ چھوٹو میاں کے کیا ہی کہنے۔ ڈانس کے دلچسپ انداز میں ناچتا یہ بے بی ٹوائے کسی اسٹریٹ ڈانسرزکی طرح مسکراتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے دیکھنے والوں کو متاثرکررہا ہے۔ لیکن اس ننھے ڈانسرکی رقص میں مہارت دیکھ کر داد تو دینی ہی پڑے گی۔

 

مزید : صفحہ آخر