کتے کے بال پسند کرنے والی چینی عورت دو سال میں ’بالوں ‘ کے ایک ہزار گچھے کھا گئی

کتے کے بال پسند کرنے والی چینی عورت دو سال میں ’بالوں ‘ کے ایک ہزار گچھے کھا ...

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) بہت سے لوگوں کو کتوں سے بے حد پیار کرتے ہیں لیکن ایک چینی عورت ایسی بھی ہے جو کتوں سے ا تنا پیار کرتی ہے کہ وہ ان کے بال تک کھا جاتی ہے۔ وینگ جنگ نامی ستائیس سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نوکری چھوڑ کر ’ڈاگ ٹیلر‘ کا پیشہ اختیار کرچکی ہیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے دو سالوں میں بالوں کے ایک ہزار سے زائد گچھے کھاچکی ہے۔وینگ نے اپنی گریجویشن کے فوری بعد ایک کتا پالاجس کا نام ’کوکو‘ تھا۔وینگ اپنی ’گرافک ڈیزائنر ‘کی نوکری کی وجہ سے شدید ذہنی دباﺅکا شکار تھی۔ اسی دوران ایک دن جب اس نے ’کوکو‘ کے بال کاٹے تومحض تجسس دور کرنے کے لئے کچھ بال منہ میں ڈال لئے مگر حیران کن طور پر اسے منہ میں ایک دلکش ذائقہ محسوس ہوا، جس کے بعد وہ خود کو روک نہ سکی اور جب بھی وہ’کوکو‘ کے بال کاٹتی تووہ اس کے بال کھا نے لگی۔ اسی دورا ن اسے معلوم ہوا کہ سب سے مزیدار بال وہ بال ہیں جو نہانے کے بعد جھڑ جایا کرتے ہیں۔وینگ کا کہنا ہے کہ بالوں کا ذائقہ بالکل چاکلیٹ کی طرح کا ہوتا ہے، جن کی بے حدبہترین خوشبو ہوتی ہے۔ اب وہ روزانہ بال کھاتی ہے اور امید کرتی ہے کہ بہت جلد وہ عالمی شہرت حاصل کرلے گی۔ ان کی کہانی منظر عام پر آنے اورمیڈیا کی جانب سے بڑے پیمانے پر کوریج دئیے جانے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کو ممکنہ طور پر ایک دماغی بیمار’پیکا‘ ہو سکتی ہے۔ اس بیماری کے زیر اثر افراد کا دل ایسی چیزوں کا کھانے پر کرتا ہے جو کہ در اصل کھانے کے لئے نہیں ہوتیں۔

مزید : صفحہ آخر