انتہائی تیز رفتاری سے بستر بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

انتہائی تیز رفتاری سے بستر بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم
انتہائی تیز رفتاری سے بستر بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

  

لندن(خصوصی رپورٹ).برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک مقامی ہوٹل کی منیجر نے انتہائی تیز رفتاری سے بستر بناتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ہوٹل کی نئی شاخ کھلنے کے موقع پر منعقد کیے گئے ایک ریکارڈ ساز ایونٹ میں اینڈریا وارنر نامی ان خاتون کو ناصرف بستر بنانا تھا بلکہ تکیے کے غلاف چڑھانے کیساتھ ساتھ کمبل بھی اچھی طرح تہہ کرکے بستر پر بچھانا تھا۔اس موقع پر42سالہ اینڈریانے اپنے 12سالہ تجربے کا استعمال کرتے ہوئے صرف 74سیکنڈ(1منٹ14سیکنڈ) میں بستر بناکر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروالیا۔

مزید : صفحہ آخر