افضل خان کے پاس الزامات کے ثبوت نہیں، عبدالقادر بلوچ

افضل خان کے پاس الزامات کے ثبوت نہیں، عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر سرحدی اور شمالی علاقہ جات عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں حکومت نے لچک دکھائی ہے تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کا استعفیٰ سوائے بچگانہ ضد کے کچھ نہ ہے سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے لگنے والے الزامات کے ثبوت خود بھی ان کے پاس موجود نہ ہیں الزام لگانے والا 21 گریڈ کا سرکاری ملازم جبکہ دوسری جانب آئینی عہدے پر براجمان یشخصیت نے ان کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے عوام خود دیکھیں گے کہ اس کا رتبہ بڑا ہے آئی ڈی پیز کے معاملات کو سلجھانا میری ذہ داری ہے میں دو ہفتے سے مذاکرات میں مصروف ہوں پیرکے روز ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کے معاملات کو سلجھانا میری ذمہ داری ہے لیکن میں دو ہفتوں سے تحریک کے معاملات اور مذاکرات ہوں میری وزارت کے لوگ ان کے پاس ہین اور کیمپوں کے دورے کررہے ہیں تاکہ معاملات سے مزید آگاہی ہوسکے جبکہ جمہوریت جمعرات کو میں خود آئی ڈی پیز کے کیمپوں کا دورہ کروں گا وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کی مشکلات سے غافل نہیں ہے اور ان کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات میں ہم نے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی لیکن ان کا وزیراعطم کے استعفے کا مطالبہ سوائے بچگانہ ضد کے اور کچھ نہیں ہے سپریم کورٹ کا کمیشن یہ قرار دے دے کہ دھاندلی ہوئی ہے تو حکومت کابینہ اور تمام چیزوں کی تحلیل کردے گی ۔

مزید : علاقائی