محکمہ مال کاپٹواری جاوید احمد ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لےتے رنگے ہاتھوں گرفتار

محکمہ مال کاپٹواری جاوید احمد ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لےتے رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور(خبر نگار) اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے ڈائریکٹر طارق محمود کے پر سرکل افسر (قصور)ضیغم عباس نے محکمہ مال کے پٹواری جاوید احمد کو ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک حامد ستار کے مطابق محکمہ مال کے پٹواری جاویداحمد نے ایک شہری امجد حسین سے اراضی کا انتقال کروانے کےلئے اڑھائی لاکھ روپے رشوت کی ڈیمانڈ کی اور پٹواری اور ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت وصول کررہا تھا کہ اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی