استعفوں کی منظوری کا عمل قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے پر شروع ہو گا ،ایاز صادق

استعفوں کی منظوری کا عمل قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے پر شروع ہو گا ،ایاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                       اسلام آباد ( آئی این پی ) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کی منظور ی کا عمل قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے ملتوی ہونے کے بعد شروع کیا جائے گا ، کئی سیاسی رہنماﺅں نے رابطے کرکے کہا ہے کہ فوری طور پر استعفے منظور نہ کیے جائیں گے ، سیکرٹری قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے استعفوں کا لفافہ مجھے دیدیا ہے ، میں نے اسے کھول کر ابتدائی جائزہ لیا ہے ۔پیر کی شام پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ میں نے یہ چیک کرنا ہے کہ تمام ارکان نے اپنی مرضی اور منشاءپر استعفے دیئے ہیں یا کسی دباﺅ کے تحت ۔ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ استعفوں کے منظور ہونے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے کہ تو انہوں نے معنی خیز انداز میں مسکراتے ہوئے کہا کہ سال دو سال بھی لگ سکتے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت وقت کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔ استعفوں کی تصدیق کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا اور اسمبلی کا اجلاس جب غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی ہوجائے گا تو پھر استعفے دینے والے تمام افراد کو فردً فردً بلاﺅں گا۔

 کیونکہ میں کئی ارکان کی ٹیلی فون پر آواز نہیں پہنچاتا اس لئے براہ راست ملاقات میں ہی فیصلہ ہوگا ۔ ایک اور سوال پر انہوں نے استعفوں کا لفافہ کھولنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کتنے استعفے آئے ہیں ، یہ امانت ہے ، نہیں بتا سکتا کہ کتنی تعدادہے ، ہاں اتنا بتا سکتا ہوں کہ کچھ انگلش میں ہیں اور کچھ اردو میں ،جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے 10 ارکان کا بیان سامنے آیا ہے کہ ہم نے استعفے نہیں تو سپیکر نے کہا کہ ان ارکان کو بھی رابطہ کرکے بلایا جائے گا

مزید :

علاقائی -