ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کی گل صنوبرکو ایس پی بننے پر مبارک باد

ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کی گل صنوبرکو ایس پی بننے پر مبارک باد

لاہور (وقائع نگارخصوصی) ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ میاں جاوید اسلام نے محترمہ گل صنوبرکو ڈی ایس پی عہدہ سے بطورایس پی ترقی یاب ہونے پر مبارک باددی۔تفصیلات کے مطابق حالیہ ڈی ایس پی سے ایس پی عہدہ پر ترقی یاب ہونے والے افسران میں ڈی ایس پی پٹرولنگ نارووال گل صنوبرکو ترقی پانے پر سی پی او آفس لاہور میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ میاں جاوید اسلام نے ایس پی رینک کے بیج لگائے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پٹرولنگ سلمان چوہدری،ایس پی ہیڈ کواٹرز حشمت کمال اور ڈی ایس پی آپریشن ممتاز کریم بھی موجود تھے۔

مزید : علاقائی