وزیراعلیٰ شہبازشریف کا حادثے میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر ابو ذر شیخ کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا حادثے میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر ابو ذر شیخ کے ...

لاہور)پ ر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے المناک حادثے میں مسلم لیگ (ن) لاہو رکے نائب صدر ابو ذر شیخ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابو ذر شیخ مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ تھے۔ مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : علاقائی