شہبازشریف کی 9 سالہ پاکستانی بچے ہاشم ہادی خان کو بین الاقوامی اسکریبل چیمپئن شپ میں ورلڈریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد
لاہور(پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے 9 سالہ پاکستانی بچے ہاشم ہادی خان کو چھٹی بین الاقوامی اسکریبل چیمپئن شپ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے نو عمر کھلاڑی ہاشم ہادی خان نے عالمی ریکارڈ قائم کرکے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور پوری قوم کو ہونہار ہاشم ہادی کی کامیابی پر فخر ہے۔