فیصل آباد،چوری ،ڈکےتی اورراہزنی 18وارداتےں،شہری لاکھوں سے محروم

فیصل آباد،چوری ،ڈکےتی اورراہزنی 18وارداتےں،شہری لاکھوں سے محروم

فیصل آباد(بیورورپورٹ)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی 18وارداتوں میں ڈاکوﺅں ،راہزانوں اور چوروں کے گروہ ضلع بھر سے لاکھوں روپے کی نقدی ایک کار،ایک کیری ڈبہ، 9موٹر سائیکل لاکھوں روپے مالیت کی 12ٹاور بیٹریاں ،لیپ ٹاپ،ٹی وی ،3کیمرے، درجن بھر سے زائد موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے نواحی چک 78ج ب میں موبائل کمپنی کے ٹاور میں گھسنے والے 4نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زورپر گارڈ عبدالخالق کو یرغمال بناکر رسیوں سے باندھ دیا اور 12ٹاور بیٹریاں ،ٹی وی اور موبائل فون لیکر چلتے بنے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ فردوس کالونی میں بابر سے 35ہزار روپے نقدی ،موبائل فون اور ہنڈا 125موٹر سائیکل ایف ڈی ایم0 710،تھانہ گلبرگ کے علاقہ محلہ راجہ ٹاﺅن میں سعد سے 5ہزار روپے نقدی اور 2موبائل فون، تھانہ سرگودھا روڈ کے چک 498گ ب میں محمدعلی اور اس کے دوستوں سے 20ہزار روپے نقدی ،3کیمرے اور 5موبائل فون ،اسی تھانہ کے علاقہ جمیلہ آباد میں راشد سے 35ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، تھانہ ملت ٹاﺅن کے علاقہ لاثانی پلی کے قریب بلال سے 10ہزار روپے نقدی، لیپ ٹاپ اور موبائل فون ، تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ ڈی گراﺅنڈ میں آصف سے 2نامعلوم ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر 5ہزار روپے نقدی اور 2موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ حاجی آباد سے حاکم کاکیری ڈبہ 1066،تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ بابر چوک سے ظفراللہ کی کارایف ایس اے 8848،تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سبزی منڈی سے آصف کی موٹر سائیکل ایف ڈی کے7742، تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ مسجد بازار سے سلطان کی موٹر سائیکل ایف ڈی کے 4400،تھانہ مدینہ ٹاﺅن کے علاقہ گٹ والا پارک سے عابد کی موٹر سائیکل ایف ایس ڈی 6676،تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ ہریاں والا چوک سے اکبر کی اپلائیڈ فارموٹر سائیکل ،تھانہ غلام محمدآباد کے علاقہ مرضی پورہ سے شبیر کی اپلائیڈ فارموٹر سائیکل ،تھانہ ریل بازار کے علاقہ کارخانہ بازار سے نادر علی کی موٹر سائیکل ایف ڈی ایل 7842،تھانہ روڈالہ روڈکے علاقہ سے عامر کی موٹر سائیکل ایف ڈی او 2945چوری کرکے لے گئے۔

مزید : علاقائی