پنجاب حکومت کے 6افسروں کے تقررو تبادلے

پنجاب حکومت کے 6افسروں کے تقررو تبادلے

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب حکومت نے 6افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں انجم رضا ستی ایڈمن آفیسر صوبائی محتسب کو ٹرانسفر کرکے او ایس ڈی لگایا گیا ہے تقرری کے منتظر یاسر فرید کو ایڈمن آفیسر صوبائی محتسب آفس لگایا گیا ہے راحت جبیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور وال سٹی پراجیکٹ کو ٹرانسفر کرکے سیکشن آفیسر محکمہ اطلاعات لگا دیا گیا ایوب خان ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن کا اضافی چارج دیا گیا ہے سید سجاد ترمذی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس گوجرانوالہ کی 60روز کی رخصت منظور کر لی گئی محمد محمود احمد کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے فیصل آباد لگایا گیا ہے۔

مزید : علاقائی