کوئٹہ‘ ریسٹورنٹ میں دھماکہ‘ ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

کوئٹہ‘ ریسٹورنٹ میں دھماکہ‘ ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ میں مقامی ریسٹورنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14افراد زخمی ہوگئے۔کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے پرنس روڈ پر مقامی ریسٹورنٹ میں دھماکا صبح تقریبا ساڑھے نو بجے اس وقت ہوا جب بہت سے لوگ وہاں ناشتہ کرنے میں مصروف تھے۔عینی شاہد مالک ریسٹورنٹ کے مطابق دھماکا دستی بم پھٹنے سے ہوا، ریسٹورنٹ مالک کا کہنا ہے کہ دو نامعلوم مسلح افراد ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور دستی بم پھینک کر بھاگ گئے

، بم پھٹنے سے وہاں ناشتہ کرنےاور کام کرنےوالے15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیاگیا،تاہم ان میں سے ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا،دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور ایف سی نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے لیا اور بم ڈسپوذل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیاجس نے اس بات کی تصدیق کردی کہ دھماکا دستی بم کا تھا ، مزید تحقیقات جاری ہیں

مزید : علاقائی