کارکن (ن)لیگ کی ریلیوں کے جواب میں احتجاج سے گریز کریں ،پرویز خٹک

کارکن (ن)لیگ کی ریلیوں کے جواب میں احتجاج سے گریز کریں ،پرویز خٹک

پشاور(اے این این)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سختی سے منع کیا ہے کہ وہ صوبے کے کسی بھی شہر میں مسلم لیگ (ن) یا دیگر اپوزیشن جماعتوں کی ریلیوں کے جواب میںاحتجاجی اجتماعات اور ریلیاں نکالنے سے گریز کریں کیونکہ اسکی وجہ سے سیاسی محاذ آرائی کی فضاءقائم ہو گی اور ہم اپنے صوبے سمیت ملک کے کسی بھی کونے میں تصادم نہیں چاہتے اسلام آباد میں ہمارا آزادی مارچ ایک آئینی اور جمہوری حق کے حصول کیلئے ہے ہمارے ہزاروں ورکروں نے ریڈ زون میں داخل ہو کر اور پارلیمنٹ اور وزیر اعظم ہاﺅس تکتک نہیں توڑا اور نہ ہی پولیس اہلکاروں سے بد تمیزی کی بلکہ راستے بھر سکیورٹی والوں پر گل پاشی بھی کی

 کیونکہ ہم انہیں اپنے قومی وجود کا حصہ اور محافظ سمجھتے ہیں وہ اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے عہدیداروں اورکارکنوں کے وفود سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے وزیر اعلیٰ اورپی ٹی آئی کے دیگر قائدین سے مسلم لیگ (ن) اور بعض دیگر اپوزیشن جماعتوںکی ریلیوں کے خلاف جوابی ریلیاںنکالنے کی اجازت طلب کی تاہم پرویز خٹک نے واضح کیا کہ یہ جمہوری اور سیاسی طریقہ نہیں بلکہ تصاد م کا راستہ ہے جو پی ٹی آئی کے منشور میں نہیں ہم پوری قوم اور دوسری جماعتوں کے ورکرز کو بھی اپنے قومی وجود کا حصہ سمجھتے ہیں اور انکی زندگی ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اور یہی ہمارے پارٹی قائد عمران خان کا ہمیں دیا پہلا سبق ہے ۔

مزید : علاقائی