باغی گروپ بوکو حرام نے شمال مشرقی نائجیریا میں خلافت کا اعلان کردیا

باغی گروپ بوکو حرام نے شمال مشرقی نائجیریا میں خلافت کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوجا (مانیٹرنگ ڈیسک) نائجیریا کے شدت پسند گروپ بوکوحرام کا نام چار ماہ قبل اس وقت عالمی میڈیا میں گونج اٹھا جب انہوں نے سکول کی تقریباً 300 لڑکیوں کو اغواء کرلیا اور اب ایک دفعہ پھر اس گروپ نے دنیا میں ہلچل مچادی ہے کیونکہ انہوں نے شمال مشرقی نائجیریا میں خلافت کا اعلان کردیا ہے۔ شام اور عراق کے وسیع علاقوں پر قبضہ کے بعد عسکریت پسند گروپ دولت اسلامی عراق و شام نے بھی خلافت کا اعلان کردیا تھا اور پچھلے چند ماہ میں یہ دوسری خلافت ہے جو دنیائے اسلام کی نمائندگی اور سربراہی کا دعویٰ کررہی ہے۔بوکوحرام کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ نے یہ اعلان ایک حالیہ ویڈیو میں کیا جس میں درجنوں قیدیوں کو ایک گڑھے میں الٹا لٹا کر ان کے سروں پر گولیاں برسانے کے مناظر بھی شامل ہیں۔ ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ خلافت کے قیام کے بعد اب بورنو ریاست کے علاقہ گووزا کا نائجیرین حکومت کا ساتھ کوئی تعلق نہیں اور یہ کلی طور پر بوکوحرام کی ملکیت اور مملکت بن چکا ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانیت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گووزا کا علاقہ بوکوحرام کے زیرانتظام ہے اور دیگر کئی قریبی علاقوں پر بھی ان کا قبضہ ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ماضی قریب میں بوکوحرام نے نائجیریا کے شمالی علاقوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہ اپنی آزاد ریاست قائم کرنے کی صلاحیت حاصل کرچکے ہیں۔
خلافت اعلان

مزید :

صفحہ آخر -