بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،3افراد جاں بحق

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،3افراد جاں بحق
 بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،3افراد جاں بحق

  

 بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک )بنوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا،مارے جانے والے افراد پولیس کو دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ایف آر جانی خیل میں گھات لگائے افراد نے موٹر سائیکل سوار 3 افراد پر فائرنگ کی،فائرنگ سے تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق مرنے والے افراد پولیس پر حملوں سمیت دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

مزید : بنوں