براک اوباما نے فوج کو شام کی فضائی نگرانی کا حکم دےدیا

براک اوباما نے فوج کو شام کی فضائی نگرانی کا حکم دےدیا
براک اوباما نے فوج کو شام کی فضائی نگرانی کا حکم دےدیا

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر براک اوباما نے دولت اسلامیہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے اپنی افواج کو شام کی فضائی نگرانی کا حکم دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں اوباما انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ براک اوباما نے عسکریت پسند تنظیم داعش کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے شام کی فضائی نگرانی کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی عہدےدار کے مطابق اوباما کی جانب سے کئے گئے اس فیصلے سے شام میں داعش کے اہداف پر حملوں کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔دوسری جانب شام کی حکومت نے براک اوباما کے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں جارحیت کا کوئی حق نہیں ہے ، وہ فضائی نگرانی کے نام پر شام کی حدود کی خلاف ورزی سے باز رہے۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے عراق میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر حملے کئے جارہے ہیں جس پر اس تنظیم نے ایک مغوی امریکی صحافی جیمز فولی کو قتل کردیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی