سانحہ ماڈل ٹاﺅن، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے دائردرخواست خارج

سانحہ ماڈل ٹاﺅن، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے دائردرخواست خارج
سانحہ ماڈل ٹاﺅن، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے دائردرخواست خارج

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا مقدمہ درج نہ ہونے پر دائر درخواست خارج کردی۔

درخواست گزار شیرازذکاءکی درخواست کی سماعت لاہورہائیکورٹ کے جسٹس محمودمقبول باجوہ نے کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ مقامی عدالت کے حکم کے باوجود 21افراد کیخلاف مقدمہ درج نہیں ہوا، عدالت توہین عدالت کا نوٹس دے اور اندراج مقدمہ کا حکم دے ۔ ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے قراردیاہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں تاہم متاثرہ فریق عدالت سے رجوع کرسکتاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں