نواب اکبربگٹی کی برسی ، بلوچستان کے کئی علاقوں میں شٹرڈاﺅن

نواب اکبربگٹی کی برسی ، بلوچستان کے کئی علاقوں میں شٹرڈاﺅن
نواب اکبربگٹی کی برسی ، بلوچستان کے کئی علاقوں میں شٹرڈاﺅن

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ سردار نواب اکبربگٹی کی آج آٹھویں برسی منائی جارہی ہے اور اِس موقع پر بلوچستان میں بلوچ اکثریتی علاقوں میں شٹرڈاﺅن ہڑتال ہے ۔

جمہوری وطن پارٹی کی طرف سے نواب اکبر بگٹی برسی کے موقع پر شٹرڈاﺅن ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس پر اکثر بلوچ علاقوں میں شٹرڈاﺅن ہڑتال جاری اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔

قلات ، خضدار ، دالبدین ، گوادر ،ڈیرہ بگٹی اور دیگر علاقوں میں ہڑتال ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں