ریلوے ٹریک سے بم برآمد

ریلوے ٹریک سے بم برآمد
 ریلوے ٹریک سے بم برآمد

  

کندھ کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ریلوے سٹیشن پر ٹریک سے ایک بم برآمد ہوا ہے،تاحال بم کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے تاہم بم کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل سکوڈ( بی ڈی ایس ) کو طلب کرلیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر روک لیا گیا ہے جبکہ ٹریک کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا ہے۔

مزید : کشمور