پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے حجام کی دکان بھی کھل گئی

پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے حجام کی دکان بھی کھل گئی
 پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے حجام کی دکان بھی کھل گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے نارووال کے حجام نے دکان کھول کر آزادی و انقلاب مارچ کے شرکاءکے بالوں کی کٹائی اور شیو کرنے کا کام شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کا انقلاب مارچ اور پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ گزشتہ کئی دنوں سے پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے شاہراہ دستور پر دھرنے دیئے ہوئے ہیں۔ کئی دنوں تک اپنے گھروں سے باہر رہنے کی وجہ سے دھرنوں کے شرکاءکے بال اور داڑھیاں بڑھ گئی تھیں جس کے بعد نارووال کے رہائشی ایک حجام نے پالیمنٹ ہاﺅس کے سامنے شاہراہ دستور پر اپنی دکان کھول لی ہے، اس موبائل حجام کی دکان پر دھرنوں کے شرکاءدھڑا دھڑ بال اور داڑھیاں بنوانے کے لئے آ رہے ہیں اور شاہراہ دستور پر حجام کی دکان کا قائم ہونا ملکی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے۔

مزید : اسلام آباد