جونیئر افسروں سے زیادتی ، مجرم بھارتی بریگیڈیئر مستعفی

جونیئر افسروں سے زیادتی ، مجرم بھارتی بریگیڈیئر مستعفی
جونیئر افسروں سے زیادتی ، مجرم بھارتی بریگیڈیئر مستعفی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جموں (ویب ڈیسک )کنٹرول لائن پر متعین بھارتی فوج کی 25 انفنٹری ڈویڑن کے کمانڈر نے جونیئر افسروں سے زیادتی کے الزامات پر فوج سے استعفیٰ دیدیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر رینک کے اس افسر کا نام فوجی ضوابط کے تحت ظاہر نہیں کیا گیا مگر وہ راجوڑی سیکٹر میں پاکستانی فوج کے ساتھ گولہ باری اور فائرنگ کے تبادلے میں مصروف بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں اہم ترین 25 انفنٹری ڈویژن کی کمان کر رہا تھا۔ اخبار کے مطابق اس افسر کو دو روز قبل جنسی زیادتی کے الزامات پر حراست میں لے کر فوج کی ٹیم نے اسی ڈویژن کے ایک کمرے میں رکھا اور پوچھ گچھ کی، الزامات درست ثابت ہونے پر اسے مستعفی ہو جانے کیلئے کہا گیا جس پر بریگیڈیئر کا استعفیٰ سامنے آ گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کی شکایات عام ہیں جس پر کئی جوانوں اور افسروں کو سزاﺅں کے علاوہ ملازمتوں سے بھی برطرف کیا جا چکا ہے۔

مزید : بین الاقوامی