آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں ملکی سلامتی اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں عسکری اداروں کی جانب سے وزیر اعظم کو پیغام پہنچا یا گیا کہ اسلام آباد میں جاری دھرنوں کو جلد از جلد مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے کیوں کہ اب یہ معاملہ اسلام آباد سے نکل کر پورے ملک میں پھیلتا جا رہاہے اور اس کے اثرات شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر پڑنے کا خدشہ جاری کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے دھرنا دیا ہوا ہے اور ان کا اولین مطالبہ حکومتی اقتدار ختم کرنا ہے۔