خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 4 شدت پسند ہلاک

خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 4 شدت پسند ہلاک
خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 4 شدت پسند ہلاک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحصیل جمرود میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 4 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی کے مقام پر سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ لاشوں کو قریبی سپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔واضح رہے کہ جمرود کے اسی علاقے میں گذشتہ روز نامعلوم افراد نے نیٹو آئل ٹینکر پر فائرنگ کی تھی جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید : خیبر