میرا نے میدان سیاست میں قدم رکھنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

میرا نے میدان سیاست میں قدم رکھنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی
میرا نے میدان سیاست میں قدم رکھنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

  

لاہور (ویب ڈیسک) نامور اداکارہ میرا نے کہا کہ موجودہ دور میں سٹیج کا ماحول بہت گندہ ہوچکا ہے ،یہاں ہر شخص فراڈ کررہا ہے اور سٹیج کو بازار حسن بنا رکھا ہے۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں کسی سٹیج ڈرامے میں کام نہیں کررہی اور نہ ہی مستقبل میں کرنے کا کوئی ارادہ ہے، آج کل سیاست پر مکمل توجہ دے رہی ہوں اور تمام سیاسی جماعتوں کی سیاست سمجھنے کی کوشش کررہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لازمی نہیں کہ میں کوئی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کروں بلکہ اس کے بغیر بھی میں اپنے ملک کے لوگوں کی خدمت کرسکتی ہوں۔

مزید : تفریح