دوسرا ون ڈے: سری لنکا نے پاکستان کو سیریز جیتنے کےلئے 311رنز کا ہدف دیدیا

دوسرا ون ڈے: سری لنکا نے پاکستان کو سیریز جیتنے کےلئے 311رنز کا ہدف دیدیا
دوسرا ون ڈے: سری لنکا نے پاکستان کو سیریز جیتنے کےلئے 311رنز کا ہدف دیدیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہمبنٹوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک ) سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ کامیا بی کے لیے 311رنز کا ہدف دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 310رنز بنا لیے ۔سری لنکا کی جانب سے کپتان میتھیوز نے 93، جے وردھنے نے 67اور پریرا نے 65رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 4، محمد حفیظ نے 3اور جنید خان نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔2010 ءکے بعد سے باہمی مقابلوں میں سری لنکا کیخلاف پاکستان نے11 میچز جیتے ہیں جبکہ 9 میں گرین شرٹس کو شکست کا سامنا رہا ہے،ہمبنٹوٹا پر آئی سی سی فل ممبران کیخلاف مکمل ہونیوالے 9 میچز میں سے سری لنکا کو 5 میں شکست کا سامنا رہا ہے۔

مزید : کھیل